Monday, 6 June 2022

پرستش کے لائق صنم چاہتے ہیں

 پرستش کے لائق صنم چاہتے ہیں

وہ کافر حسیں جس کو ہم چاہتے ہیں

ہمیں مت ستاؤ جفاؤں سے اپنی

حسینو! یہ تم سے کرم چاہتے ہیں

کہیں لطف پیہم کہیں بے رخی سی

مکرر ہم ایسا ستم چاہتے ہیں

بھری بزم میں ہم توجہ طلب ہیں 

محبت کا اپنی بھرم چاہتے ہیں 

ہمیں چاہیے چشم مست ان کی اختر

یہ کس نے کہا جام جم چاہتے ہیں


حق نواز اختر

No comments:

Post a Comment