رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
تکمیل
محبت کے محاذوں پہ
زرا سی چوٹ کھانے پر
بلا کا چیخنے والو
تمہیں معلوم ہی کیا ہے
سراپا عشق ہونے پر
بدن باقی نہیں رہتا
بس اک پیشانی بچتی ہے
سراپا عجز ہونے پر
یہ پیشانی بھی کھو جائے
تو پھر ادراک ہوتا ہے
کسی کو پا لیا ہم نے
سامی اعجاز
No comments:
Post a Comment