Saturday, 17 September 2022

غار حرا میں اترا تھا جو دین خدا کا

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 غارِ حرا میں اترا تھا جو دین خدا کا

پھر روح اسی دین کی لوگوں میں جگا دو

ابلیس نے پھیلائی ہے جمہوری سیاست

تم تیغِ نبیﷺ حیدرؑ و خالدؓ سے مٹا دو

جمہوری سیاست کو تمہی دیتے ہو کندھا

جب ووٹ سے تم غنڈہ بھی کرسی پہ بٹھا دو

آئینِ غلامی کا ترک تم پہ ہے لازم

آئینِ بشر چھوڑ دو،۔ آئینِ خدا دو

اس دور کا مُلا بھی غلاموں کا ہے پیرو

دیوار سے مردود کو جلدی سے لگا دو

اک ملک کا غدار تو اک دیں کا ہے غدار

جو آگ ہے اس پیٹ کی خنجر سے بجھا دو

رمزی کے ترانوں میں یہی ذکر رہا ہے

خاتم نبیﷺ کے جام سے کوثر کو پلا دو


معین لہوری رمزی

No comments:

Post a Comment