Thursday, 1 September 2022

آپ کی چشم عنایت سے حسیں ہوتے ہیں

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


آپؐ کی چشم عنایت سے حسیں ہوتے ہیں

ورنہ یہ پھول کوئی پھول نہیں ہوتے ہیں

دیکھ کر چہرۂ انوارﷺ بحیرہ نے کہا

ایسے جلوے تو سرِ عرشِ بریں ہوتے ہیں

شہرِ بطحا کے گلستان تِرےﷺ کیا کہنے

مکہ والے بھی تو سرسبز یہیں ہوتے ہیں

آپﷺ کا در ہے جہاں بھر سے بلند و بالا

تخت والے بھی یہاں خاک نشیں ہوتے ہیں

پھول دیکھے ہی نہیں اور کہیں ایسے لطیف

جیسے سرکارؐ کی گلیوں کے مکیں ہوتے ہیں


لطیف ساجد

No comments:

Post a Comment