Friday, 2 September 2022

دنیا تلاش میں ہے اپنے حسین کی

 دہشت رہے گی کب تک شمرِ لعین کی

دنیا تلاش میں ہے اپنے حسینؑ کی

ممکن نہیں کہ دب کر وہ رہ سکے گا جو

تاریخ سے ہو واقف بدر و حُنین کی

رُوٹھا خدا ہے ہم سے، ناراض مسجدیں

آئے گی کیا اعانت ہم کو معین کی

محزون لوگ سارے افسردہ اور حزیں

خلقت ہیں سب پریشاں خالق زمین کی

دشمن بھی جاں کے لیکن کتنے عجیب بھی

دیتے ہیں خود گواہی صادقﷺ، امینﷺ کی

آکاش سے فرشتے اتریں گے اب بھی پر

ہیں بات اے مسلماں، کامل یقین کی


مبارک لون

No comments:

Post a Comment