Saturday, 3 September 2022

نکلو پاکستان کی خاطر

نکلو پاکستان کی خاطر


 پاکستان کے رہنے والو

اس کا اچھا سوچنے والو

سوچ کے اچھا لکھنے والو

لکھ کر اس کو گانے والو

گا کر شان بڑھانے والو

اس پر دل اور جان لگا کر

جینے اور مر جانے والو

جاگو اِس کے مان کی خاطر

قائد کے فرمان کی خاطر

آس امید ایمان کی خاطر

نکلو پاکستان کی خاطر


نعیم ضرار

No comments:

Post a Comment