قوالی عارفانہ کلام
اللہ کے حضور میں سر کو جھکا کے دیکھ
ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے دیکھ
وہ خوش نصیب ہے، جسے منظور ہے نماز
مومن کی پاک روح کا ایک نور ہے نماز
شیطان کی پہنچ سے بہت دور ہے نماز
دل کو خدا کی یاد کا مسکن بنا کے دیکھ
ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے دیکھ
برکت ہزار ساتھ لاتی ہے یہ نماز
جلوہ خدا کا صاف دکھاتی ہے یہ نماز
بندے کو اپنے رب سے ملاتی ہے یہ نماز
ملنا ہے اگر خدا سے، مصلہ بچھا کے دیکھ
منکر نکیر قبر میں پوچھیں گے جب حساب
دے گی نماز خود ہی نمازی کے سب جواب
مٹ جائے گا نماز سے سب قبر کا عذاب
اس رب العالمین سے تو لو لگا کے دیکھ
ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے دیکھ
اس رب ذوالجلال کی مرضی نماز ہے
بخشش کی اور نجات کی سیڑھی ہے نماز
دروازہ بہشت کی کنجی ہے نماز
سب کچھ ملے گا خود کو نمازی بنا کے دیکھ
ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے
ملتا ہے کیا نماز میں، سجدے میں جا کے دیکھ
شیون رضوی
No comments:
Post a Comment