Thursday, 1 September 2022

رہتا ہوں ہر گھڑی میں خدا کی امان میں

 دعائیہ کلام


رہتا ہوں ہر گھڑی میں خدا کی امان میں

یٰس جب سے پڑھتا ہوں اپنے مکان میں

وہ تو سکوں کے سائے سے محروم ہی رہا

رب کا کلام چھوڑ کے جو ہے جہان میں

مشکل گھڑی جو آئے تو گھبرائیے نہیں

سب مشکلوں کا حل ہے خدا کے قرآن میں

خود سے پرند اڑتے نہیں ہیں فضاؤں میں

محتاج ہیں خدا کے وہ اپنی اڑان میں

اُمت کی رہنمائی کو اے ربِ ذوالجلال

حضرت عمرؓ سا عدل دے ان رہبران میں


طیب قاسمی گنگوہی

No comments:

Post a Comment