عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
خدا کے ساتھ خدا کے حبیبﷺ کی باتیں
بہت قریب سے کی ہیں قریب کی باتیں
بس ایک جنبشِ ابرو کی بات ہے ساری
سخی کے سامنے کیا ہیں نصیب کی باتیں
مرض ہمارے مدینے سے ٹھیک ہوتے ہیں
ہمارے ساتھ نہ کیجے طبیب کی باتیں
عطا کا ذکر جو کرنے لگیں مِرے آقاﷺ
کوئی سنا دے وہاں مجھ غریب کی باتیں
ہمارے کان بس ان کی صدا سے واقف ہیں
ہمیں سنائی نہ دیں گی خطیب کی باتیں
نبیﷺ کی نعت خدا ہی کو زیب دے اکرام
احاطہ کر نہ سکیں گی ادیب کی باتیں
اکرام افضل
No comments:
Post a Comment