Saturday 27 May 2023

بلند ہوتا نہ کیسے مقام احمد کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

مقام مصطفیٰﷺ


بلند ہوتا نہ کیسے مقام احمدﷺ کا

احد کے نام سے نکلا ہے نام احمدﷺ کا

فلک نے رکھا ہے نعلین پاکؐ کو سر پر

کِیا ہے عرش نے یوں احترام احمدﷺ کا

بشر زمیں پہ مَلک رک گیا ہے سدرہ پر

خدایا! تُو ہی بتا اب مقام احمدﷺ کا

اب اس سے بڑھ کے بشر کا عروج کیا ہو گا

ہُوا ہے عرشِ خدا پہ قیام احمدﷺ کا

تھا نورِ فاطمہؑ زہرا وسیلۂ معراج

بلا سبب نہ تھا در پر سلام احمدﷺ کا

وہ پھینکے سنگ تو اللہ مارَ مَیتَ کہے

خدا کا ہو گیا جو بھی تھا کام احمدﷺ کا

زمیں پہ دین خدا کس طرح نہ ہو قائم

نظام حق کا ہے اور انتظام احمدﷺ کا

قدم کو مہرِ نبوتؐ پہ ملتی ہے معروج

بنے تو کوئی حقیقی غلام احمدﷺ کا

امیں نہ ہوتا اگر عرش کبریا کا کلیم

تو ہوتا آج یہ قرآں، کلام احمدﷺ کا


کلیم الہ آبادی

ذیشان حیدر جوادی

No comments:

Post a Comment