Thursday, 25 May 2023

کملی والے کو دل میں بسا لیجیے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کملی والےؐ کو دل میں بسا لیجیے

لطف جنت کا دنیا میں پا لیجیے

تم اندھیرے میں بھی روشنی پاؤ گے

خاکِ طیبہ کو سُرمہ بنا لیجیے

سگ مدینے کا کوئی ملے گر کہیں

بڑھ کے سینے سے اس کو لگا لیجیے

آس ہی میں نکل جائے جاں نہ کہیں

مجھ کو قدموں میں آقاﷺ بلا لیجیے

اپنی بخشش بھی فاروق ہو جائے گی

نعت خدمت میں اُنؐ کی سنا لیجیے


فاروق جرال

No comments:

Post a Comment