عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تمام نُور کے دریا اسی میں بہتے ہیں
وہ ایک اسم جسے اسمِ پاک کہتے ہیں
ہوا کا دل بھی اسی نام سے دھڑکتا ہے
چراغ بھی تو یہی ورد کرتے رہتے ہیں
زمیں پہ آمدِ احمدﷺ سے نور پھیل گیا
چمک میں جس کی مہ و آفتاب گہتے ہیں
کئی زمانے اسی شہر میں ہوئے پیدا
اور ایک ہم کہ مدینے کا ہجر سہتے ہیں
انہی کے در ہی سے پاؤ شرف اجالے کا
جو نور بن کے ستاروں کے دل میں رہتے ہیں
سخن نجات کا باعث بھی تو بنے آزر
خدا کا شکر ہے ہم لوگ نعت کہتے ہیں
دلاور علی آزر
No comments:
Post a Comment