پچھلے ایک گھنٹے سے
اس کی کنورژن کھولے دیکھ رہی ہوں
ان ساٹھ منٹوں میں ایک منٹ کے لیے بھی
اس کا آن لائن شو نہیں ہوا ہے
اور تقریباً ۱۴ بار میں
اس کا نام میسیج میں لکھ کر مٹا چکی ہوں
مسلسل لکھتی ہوں
مسلسل مٹائے جا رہی ہوں
سینڈ نہیں کر رہی
انگلیاں لکھنے اور مٹانے کے علاوہ
سینڈ کے ایرو تک پہنچ ہی نہیں پا رہیں
بالکل اسی طرح
جیسے کوئی بے قصور قیدی چاہ کر بھی
بے بسی کی اس انتہا پر ہو کہ
سلاخوں کے پیچھے اپنی بے گناہی پر
زور سے چیخ تک نا مار سکے
عنیزہ غفور
No comments:
Post a Comment