Wednesday, 24 May 2023

مر گئے لوگ سبھی اپنے پرائے گھر کے

 مر گئے لوگ سبھی اپنے پرائے گھر کے

صحن میں رکھتے تھے جو روز صراحی بھر کے

یہ علاقہ تو بیاباں سے بھی بد تر ہے جہاں

آدمی گھر سے نکلتا ہے بہت ڈر ڈر کے

بولنے والوں کی کاٹی ہیں زبانیں کس نے

ان سے مل کر مجھے احوال بتا اندر کے

حشر کے وقت کیا میں بھی محشر برپا

میں مسلمان ہوا یار کو کافر کر کے

گھر کے افراد کے اطور بدل جانے پر

رابطے توڑنے پڑ جاتے ہیں کیوں باہر کے

سنگدل لوگ بھی اس شہر کی رونق ہیں عدیم

ورنہ سڑکوں پہ مجسمے ہی نہیں پتھر کے


ندیم اجمل عدیم

No comments:

Post a Comment