Friday 26 May 2023

نغمہ الفت کا گا دیا میں نے

 نغمہ الفت کا گا دیا میں نے

عشق کو جگمگا دیا میں نے

یارو اپنے ہی خون سے دیکھو

اس نگر کو سجا دیا میں نے

جو تھے بیگانے بن گئے اپنے

یہ بھی کر کے دکھا دیا میں نے

غم کدے کو سنوار کر ہر شام

اک نیا گل کِھلا دیا میں نے

آشیاں اپنا اک بنانے میں

خوں پسینہ بہا دیا میں نے

جن دنوں میں جوان تھا ساحل

ان دنوں کو بُھلا دیا میں نے


اشوک ساہنی ساحل

No comments:

Post a Comment