Tuesday, 23 May 2023

جب سے اس کا ساتھ چھٹا ہے

 اس کی سہیلی سے


جب سے اس کا ساتھ چھٹا ہے

میری طرح تم بھی بے کل ہو

کتنی حیران، کتنی گم صم

دیکھ کے تم کو اس عالم میں

اب مجھ کو بھی رحم آتا ہے


تم اس کی ہمراز رہی ہو

میری محبت ہی کی خاطر

تم اس کی غماز رہی ہو

تم کو مجھ سے ہمدردی ہے

اس کا میں ممنون بہت ہوں


لیکن اب میں سوچ رہا ہوں

تم بھی تنہا رہ نہ سکو گی

اپنی سہیلی ہی کی طرح سے

تم بھی اک دن روپ بھرو گی

اپنا ساتھی طے کر لو گی


پھر تم بھی مجھ سے نہ ملو گی

ہمدردی مجھ سے نہ کرو گی


رحمان جامی

No comments:

Post a Comment