Wednesday 24 May 2023

ملتی ہے مقدر سے رسائی ترے درکی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ملتی ہے مقدر سے رسائی تِرےﷺ درکی

اے کاش کہ مل جائے گدائی ترے درکی

خالق بھی ہے مالک بھی ہے تُو سارے جہاں کا

مخلوق نے ہے آس لگائی ترےﷺ در کی

جو کچھ بھی ملا مجھ کو اسی در سے ملا ہے

میں کیوں نہ کروں مدح سرائی ترے در کی

شاہوں سے بھی بڑھ کر ہے عطا میرے لیے یہ

ہو میرا فریضہ جو صفائی ترےﷺ در کی

حجاج کے قدموں کو سدا چومتا رہتا

فاروق! اگر ہوتا چٹائی ترےﷺ در کی


فاروق جرال

No comments:

Post a Comment