Monday, 29 May 2023

ہاں مگر مجھ کو معلوم ہے وہ نہیں آئے گا

 وہ نہیں آئے گا 


روز میں حسرتوں کی نگاہ اوڑھ کر 

راستے کی طرف 

دیکھتا ہوں کہ شاید کوئی لوٹ کر آئے گا 

پھر بھی ڈرتا ہوں میں 

بدگمانی کے سائے نحوست لیے 

ذہن میں تیرگی بھر رہی 

کہ کہیں ایک دن 

جانے والے اگر لوٹ کے آئیں بھی 

پہلے جیسے تو پھر بھی وہ ہوتے نہیں 

اس کو خوش دیکھ کر  میں اگر رو پڑوں 

میرے رونے پہ پھر بھی وہ روتے نہیں

پھر بھی کیا ہو گا، مثلا اگر 

وہ آہستہ گلے میرے لگ جائے گا 

ہاں مگر مجھ کو معلوم ہے

وہ نہیں آئے گا 


ولید سورانی

No comments:

Post a Comment