Tuesday 30 May 2023

اتنا شرف ہی کافی ہے اس رات کے لیے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت معراج النبیﷺ


اتنا شرف ہی کافی ہے اس رات کے لیے

یہ رات تھی خدا سے ملاقات کے لیے

سوچو وہ ذات ہو گی بھلا کس قدر بلند

تخلیقِ کائنات ہو جس ذات کے لیے

اللہ نے بچا کے رکھا نورِ فاطمہؑ

معراج میں رسولؐ کی سوغات کے لیے

نامِ رسولؐ نقش کرو اپنے قلب پر

تعویذ یہ ضروری ہے آفات کے لیے

قربانئ رسولؐ نے ثابت یہ کر دیا

دیتے ہیں جان اہلِ شرف بات کے لیے

صد شکر جب سے کی ہے غلامی رسولؐ کی

ملتا نہیں ہے وقت خرافات کے لیے

انعام کا تو اہل نہیں ہے مگر کلیم

آیا ہے آلِ پاکؐ کی خیرات کے لیے


کلیم الہ آبادی

ذیشان حیدر جوادی

No comments:

Post a Comment