Wednesday, 31 May 2023

وہ صحیفوں میں نعت کہتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ صحیفوں میں نعت کہتے ہیں 

ہم قصیدوں میں نعت کہتے ہیں 

 ہم پہ کتنا کرم ہے آقاﷺ کا ‎‎

طاق راتوں میں نعت کہتے ہیں 

گر کبھی روشنی کی حاجت ہو

دل کی غاروں میں نعت کہتے ہیں 

ان کا دیواں ہے مغفرت کی سند

وہ جو شعروں میں نعت کہتے ہیں 

شہر میں انﷺ کا ذکر کرتے ہیں 

اور گاؤں میں نعت کہتے ہیں 

پائے اقدسﷺ کو چوم کر حساںؓ

بیٹھے، یاروں میں نعت کہتے ہیں 

تیرگی میں پکارتے ہیں انہیںؐ 

اور اجالوں میں نعت کہتے ہیں 

روح پر وجد طاری ہوتا ہے

جب خیالوں میں نعت کہتے ہیں 

ہائے، احمد رضا امام مِرے

باتوں باتوں میں نعت کہتے ہیں 

ہم سے بہتر ‎حضورﷺ‎ جانتے ہیں 

ہم دعاؤں میں نعت کہتے ہیں 


اکرام افضل

No comments:

Post a Comment