عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یہیﷺ دعا ہے، یہیﷺ دوا ہے، یہیﷺ وظیفہ
مِرا تو شام و سحر ہے اسمِ نبیﷺ وظیفہ
میں اس سے کہنے لگا کہ انﷺ پر درود پڑھ لے
کبھی کسی نے جو مجھ سے پوچھا کوئی وظیفہ
جو کوئی مشکل پڑے تو انﷺ کو پکار لینا
عمرؓ کے بیٹے سے ہم نے سیکھا یہی وظیفہ
خدا، خدا ہے، پر انؐ کی مدحت وہ وصف ہے کہ
خدا و بندے میں مشترک ہے یہی وظیفہ
وہ اس لیے کہ حضورﷺ غمخوارِ دو جہاں ہیں
پناہ میں رکھے، غم کی کر دے نفی وظیفہ
دمِ نزع جب حضورﷺ آئیں تو کاش کہہ دیں
کہ ہم نے ایجاب کر لیا ہے سبھی وظیفہ
اکرام افضل
No comments:
Post a Comment