Monday, 29 May 2023

اندیشۂ زوال ہے دست ہنر کے ساتھ

 اندیشۂ زوال ہے دستِ ہنر کے ساتھ

جو آج اک کمال ہے اہلِ نظر کے ساتھ

الجھی ہوئی کہانی سنو گے، سناؤں میں 

اک دردِ لا دوا ہے دلِ بے خبر کے ساتھ

لمبی مسافتوں سے ہمیں خوف کچھ نہیں

راہزن بھی اپنے ساتھ ہے اک ہمسفر کے ساتھ

بے چینیاں کمال پہ پہنچی ہیں یوں کہ آج

ہم چل پڑے ہیں چپکے سے پھر نامہ بر کے ساتھ

وہ حالِ دل بھی جان گیا کچھ کہے بغیر

ہم مسکرا دئیے تھے یونہی چشمِ تر کے ساتھ

آساں نہیں تھا تم سے بچھڑنے کا معاملہ 

کیا کیا اٹھائے رنجِ سفر بحر و بر کے ساتھ

خاموشیوں نے اپنا بھرم رکھ لیا کہ اب 

دل بھی ہے بے قرار مِرے دیدہ ور کے ساتھ

سولی چڑھیں کہ پار لگیں جانیۓ کہ کیا

ہو گا خیالِ یار مگر خوف و ڈر کے ساتھ


شائستہ مفتی

No comments:

Post a Comment