Wednesday, 31 May 2023

تیری نسبت سے پر وقار ہوں میں

 تیری نسبت سے پُر وقار ہوں میں

ورنہ تو ایک خاک زار ہوں میں

جو میری خاک سے ہیں بالیدہ

وہ بھی کہتے ہیں ریگزار ہوں میں

اک تو آنے لگے ہیں گِریے کے دن

اور پہلے سے اشکبار ہوں میں

بُور کم آنے پر خفا تو نہ ہو

ایک عرصے سے سایہ دار ہوں میں

پھر مجھے زِین سے اتارا گیا

میں سمجھتا تھا شہسوار ہوں میں


حسین فرید

No comments:

Post a Comment