Sunday 28 May 2023

جب سے ہوئیں ہیں تجھ سے دو چار آنکھیں

 جب سے ہوئیں ہیں تجھ سے دو چار آنکھیں

تب سے ہو گئیں دیوانی، مِری یار آنکھیں

اب تو فقط تجھ کو ہی دیکھنا چاہتی ہیں

ہر پل ہر گھڑی مِری یہ لا چار آنکھیں 

گر تِری خاطر اور کچھ نہ ہو سکا تو 

دوں گی میں تجھ پہ اپنی یہ وار آنکھیں 

کرتی ہوں ہر دم یہی دعا یا خدا 

نہ ہوں کبھی بھی اس کی آبشار آنکھیں 

لوگ خوش تھے کہ کسی کی جان تو بچ گئی 

نابینا ہونے والا کر رہا تھا اصرار، آنکھیں 

میری دید کو اپنے دیدار کی خیرات دے دو

کہتی ہیں تیری محبت کی خواستگار آنکھیں

یوں دیکھ کر بدلتے رویے اپنوں کے 

ہو گئیں ہیں دنیا سے مِری بیزار آنکھیں

تجھے خبر ہی نہیں کہ کئی برس تیرے لیے 

کر رہی ہیں سیدہ کی انتظار آنکھیں


ماریہ نقوی

No comments:

Post a Comment