Sunday, 28 May 2023

اسے کہنا گلے ان ہی سے ہوتے ہیں جو دل کے پاس ہوتے ہیں

 اسے کہنا گلے ان ہی سے ہوتے ہیں

جو دل کے پاس ہوتے ہیں

شکایت ان سے ہوتی ہے 

جو بے حد خاص ہوتے ہیں 

میرا تجھ سے گلہ کرنا 

تمہیں یوں ہی دلاسا دینا خفا کرنا 

تیری تائید کے بدلے جفا کرنا 

محبت کی علامت ہے

یہ الفت کی علامت ہے

محبت میں کبھی ہرگز اسے دل پہ نہیں لینا

اسے کہنا محبت کی توقع ان سے ہوتی ہے

کہ جن سے آس ہوتی ہے

گلے ان سے ہی ہوتے ہیں

جو دل کے پاس ہوتے ہیں 


اسد اقبال

No comments:

Post a Comment