Thursday, 25 May 2023

مہیب سی شب چمکتے دن پر جھپٹ رہی ہے

 مہیب سی شب چمکتے دن پر جھپٹ رہی ہے

وبا کی رُت تو مرن کے منتر ہی رٹ رہی ہے

کھرچ کھرچ کر نکال لیتا سفیدی دن کی

گھڑی پہ چھوڑا سو رات آنکھوں میں کٹ رہی ہے

اداس رنگوں کے قہقہوں کا شور سن کر

ہماری گلیوں کی مسکراہٹ سمٹ رہی ہے

تُو حظ اٹھانا ہی چاہتا ہے تو بتا دوں

مِری سہولت کئی کھلونوں میں بٹ رہی ہے

میں تھوڑا تھوڑا ہوں نفسیاتی بتا کے سب کو

کمینی شاطر بڑی سہولت سے کٹ رہی ہے

سگانِ وحشت کا غول اندر تڑپ رہا ہے

میں شور کرتا، زبان لیکن پلٹ رہی ہے


ابو لویزا علی

No comments:

Post a Comment