Wednesday, 31 May 2023

خدا گواہ جو حق کے امام ہوتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خدا گواہ جو حق کے امام ہوتے ہیں

وہ مستحقِ درود و سلام ہوتے ہیں

بہ شوق ناز اُٹھاتا ہے صاحبِ معراج

خدا کے دین کے ایسے امام ہوتے ہیں

جو بن کے آتے ہیں زہرا کی آنکھ کے تارے

وہی زمانے میں ماہِ تمام ہوتے ہیں

جو کوئی کام نہیں کرتے نام کی خاطر

دلوں پہ ثبت فقط ان کے نام ہوتے ہیں

جو اپنے خون سے کرتے ہیں معرکوں میں وضو

پسِ حیات وہی لالہ فام ہوتے ہیں

امام رکھتا ہے اُن کے سروں کو زانو پر

بصدقِ دل جو علیؑ کے غلام ہوتے ہیں

درود کیوں نہ ہو آلؑ رسولِؐ حق پہ کلیم

غلام اُن کے علیہ السلام ہوتے ہیں​


کلیم الہ آبادی

ذیشان حیدر جوادی

No comments:

Post a Comment