Monday, 12 June 2023

بہت سے حق کے پروانے جلے ہیں ان پہاڑوں میں

 بہت سے حق کے پروانے جلے ہیں ان پہاڑوں میں

بہت سے راز قدرت کے کھلے ہیں ان پہاڑوں میں

جواہر کی چٹانیں کر رہی ہیں جس طرح بارش

گُہر بھی فخر و عرفاں کے ملے ہیں ان پہاڑوں میں

یہ جیسے کوہ پیمائی کی ٹیمیں آج چلتی ہیں

فقیران خدا پہلے چلے ہیں ان پہاڑوں میں

تصوف کے رموز اکثر ہوئے کندہ چٹانوں پر

ادب کے گُلستاں پُھولے پھلے ہیں ان پہاڑوں میں

سحر پانی ہے ہر ذی روح کی وجہ بقاء دیکھو

کئی چشمے ہر اک پتھر تلے ہیں ان پہاڑوں میں


غلام حسین سحر

No comments:

Post a Comment