Monday, 12 June 2023

خاص کر ان حسین لوگوں سے

 خاص کر ان حسین لوگوں سے

اٹھ گیا ہے یقین لوگوں سے

دے کے رنج و الم کی سوغاتیں

زندگانی نہ چھین لوگوں سے

کب محبت سے بات کرتے ہو

اپنے زیرِ نگین لوگوں سے

رابطوں کو بحال رکھا ہے

ہم نے بھی دلنشین لوگوں سے

لوگ منظر حسیں بناتے ہیں

جگماتا ہے سین لوگوں سے

اب ٹھکانا فلک پہ کرنا ہے

بھر گئی ہے زمین لوگوں سے

اے خرازی بچائی رکھنی ہے

اب ہمیں آستین لوگوں سے


زاہد خرازی

No comments:

Post a Comment