Thursday, 15 June 2023

یوں تو ہر سمت امداد کے بازار کھلے

 یوں تو ہر سمت امداد کے بازار کُھلے

تیرے آگے ہی مگر دستِ گنہگار کھلے

آپ نے جُرم کیا، آپ کا سر کاٹیں گے 

آپ نے عشق کیا، آپ کی دستار کھلے 

ہو بھی سکتا ہے جُدا عشق و ہوس کا انجام

ہو بھی سکتا ہے یہ دروازہ بھی اُس پار کھلے

میرے تحفوں نے محبت کا بھرم توڑ دیا

چُوڑیاں تنگ نکل آئیں ہیں، اور ہار کُھلے


احمد عبداللہ

No comments:

Post a Comment