عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
دل کو سکوں ہے آپ کے دیدار کے سبب
جاں کو قرار آپ کی گفتار کے سبب
چھائی ہوئی ہیں دھر پہ رحمت کی بدلیاں
واللہ ان کے گیسوئے خمدار کے سبب
ہر تاجور کو تاج میسر ہوا فقط
سلطانِ دوجہاں تری پیزار کے سبب
عشقِ رسول، خوفِ خدا، ذوقِ بندگی
ہم سر بلند ہیں انہیں اقدار کے سبب
ہم اس لیے مناتے ہیں میلاد مصطفیٰؐ
تہوار سب ہیں بس اسی تہوار کے سبب
ہو گی بہت حسین مری نزع کی گھڑی
اس حسن بے مثال کے دیدار کے سبب
اختر نبیؐ کا عشق ہے سامان آخرت
جنت ملے گی الفتِ سرکار کے سبب
اختر حشمتی
No comments:
Post a Comment