عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
دل مِرے ساتھ اب مدینے چل
چل گُناہوں کے داغ دھونے چل
رات دن ہم جو کرتے رہتے ہیں
اُن خطاؤں پہ آج رونے چل
آپﷺ کے روضۂ مُقدس کا
کر طواف اور کونے کونے چل
آبِ زمزم کے پاک قطروں سے
اپنے اعمال کو بھی دھونے چل
خاکِ طیبہ بڑی مبارک ہے
اُس میں اپنی دُعائیں بونے چل
بھر لے نیناں میں نُور کے موتی
ان کو پلکوں میں پھر پِرونے چل
فرزانہ خان نیناں
No comments:
Post a Comment