Thursday, 14 December 2023

آپ سے جو ملا ہدایت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آپﷺ سے جو مِلا ہدایت ہے

آپﷺ نے جو دیا وہ رحمت ہے

آپﷺ کی شان ہی نِرالی ہے

آپﷺ کو سوچنا عبادت ہے

آپﷺ سا کوئی بھی نہیں آقاﷺ

آپﷺ کی ہر ادا عنایت ہے

آپﷺ کا نام کس قدر میٹھا

مِیم سے ہر طرف محبت ہے

آپﷺ کی پُھونک کا کرشمہ ہے

آج بھی خُون میں حرارت ہے

آپﷺ کا چھوڑ کے درِ اقدس

غیر سے جوڑنا بغاوت ہے

آپﷺ ہیں چاشنی کے پیغمبرﷺ

آپ ﷺسے چار سُو حلاوت ہے

آپﷺ ہی آخری نبیﷺ رب کے

آپﷺ کے بعد بس قیامت ہے

آپﷺ کی جُوتیوں سے بھی ہلکی

فارس و روم کی حکومت ہے

آپﷺ کا شکریہ نہیں ممکن

آپﷺ کی ہر دُعا میں اُمت ہے

آپﷺ ہی ڈھونڈ لیں گے عابی کو

سامنے کی تو کس میں ہمت ہے


عابی مکھنوی

No comments:

Post a Comment