Wednesday, 20 December 2023

پر کیف مناظر ہیں دن رات مدینے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پُر کیف مناظر ہیں دن رات مدینے میں

رحمت کی برستی ہے برسات مدینے میں

میں آقاؐ کے روضے پر رو رو کے دُعا مانگوں

مل جاتی ہے بخشش کی سوغات مدینے میں

آقاﷺ کے قدم چُھو کر اُجلی ہے زمیں دیکھو

سُورج کی طرح دیکھے ذرات مدینے میں

اب شہر مدینہ کی گلیوں میں بسیرا ہے

سب دُور ہوئے دل کے خدشات مدینے میں

طیبہ کی فضاؤں میں اک نُور کی چادر ہے

مٹ جاتے ہیں دل کے سب ظُلمات مدینے میں

حالت پہ مِری بھی ہو سرکارﷺ کرم اتنا

لوگوں کے بدلتے ہیں حالات مدینے میں

اندر ہے عجب ہلچل آنکھوں میں نمی صابر

قابو میں کروں کیسے جذبات مدینے میں


ایوب صابر

No comments:

Post a Comment