عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کب میرے پاس آپ کے شایانِ نعت ہے
میرے حضورﷺ دل میں یہ ارمانِ نعت ہے
قرآں بیاں کرتا ہے، توصیف آپﷺ کی
یعنی قرآنِ پاک ہی شایانِ نعت ہے قرآن
میرے حضورﷺ آپ کا مِدحت نگار ہوں
میرے حضورؐ مجھ پہ یہ احسانِ نعت ہے
میں تو حضورﷺ سایۂ رحمت میں آ گیا
صد شکر میر ے پاس بھی دِیوانِ نعت ہے
میرے حضورﷺ ایسا کوئی شعر ہو عطا
محفل میں، میں پڑھوں تو کہیں؛ جانِ نعت ہے
ایسی فضا حضورﷺ مِری مستقل رہے
جیسی مِرے جضورﷺ یہ دورانِ نعت ہے
میرے حضورﷺ حشر میں رُسوا نہیں ہوا
میرے حضورﷺ محض یہ فیضانِ نعت ہے
امجد عروجِ نعت سے قائم ہے کائنات
"ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے"
حسین امجد
No comments:
Post a Comment