Wednesday 20 December 2023

وقت کے شاہ سے دارا نہ سکندر سے ملا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وقت کے شاہ سے دارا نہ سکندر سے مِلا

جو ملا ہم کو وہ محبوبؐ تِرے در سے ملا

مِدحتِ شہﷺ کا ہنر مجھ کو مقدر سے ملا

فیض کا جیسے کوئی قطرہ سمندر سے ملا

انؐ کے لب ہائے مقدس کی لطافت کاسراغ

گُلشنِ خُلد کے نایاب گُلِ تر سے ملا

راحتِ قلب و جگر ایک تبسم پایا

چین ہر دل کو شہاؐ تیرے تصوّر سے ملا

مژدۂ خلدِ بریں آپﷺ کی اُمت کے لیۓ

آپؐ کی ذاتِ مبیں، ہستئ اطہر سے ملا

سب کی خاموش زباں پر ہیں ترانے تیرےؐ

کنکروں سے تِریؐ وادی کے جو پتھر سے ملا

ہو گیا پھر مِرے آقاﷺ کا وہ بے دام غلام

جو بھی اس پیار بھرے نُور کے پیکر سے ملا

بے کراں لطف و کرم ہم نے جو پایا زینب

ذی حشم، میرے پیمبرؐ، مِرے رہبر سے ملا


سیدہ زینب سروری قادری

No comments:

Post a Comment