عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سرکارِﷺ دو جہاں ہیں سردار انبیاء کے
تخلیق کا ہیں باعث محبوب ہیں خُدا کے
معراج کی تھی جو شب پردے میں اس نے دیکھے
راز و نیاز جیسے بندے کے اور خُدا کے
مِدحت انہیں کی لب پہ جاری رہے ہمیشہ
ہونٹوں تک آ گئے ہیں کچھ لفظ یہ دُعا کے
وہ امن و آشتی کا پیغام لے کے آئے
سربستہ راز کھولے اللہ کی رضا کے
انسانیت کو جینا سکھلا دیا انہیں نے
بتلا دئیے قرینے انسان کو بقاء کے
موت اور زندگی کے مطلب بدل دئیے ہیں
آلِ نبیؐ نے جیسے کرب و بلا میں آ کے
شہناز نقوی
No comments:
Post a Comment