Saturday, 16 December 2023

بات اور وہ بھی مصطفیٰ کی بات

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بات اور وہ بھی مصطفیٰؐ کی بات

ہے نوازش، کرم، عطا کی بات

روشنی، چاندنی، ضیا کی بات

ہے اسی ذاتِ با صفاﷺ کی بات

کیا روش، رنگ، طرز اور اسلُوب

نعت میں جب ہو خُود خُدا کی بات

بات خاکِ درِ نبیﷺ کی ہے

دار و درماں، دوا، شفا کی بات

چاند، سُورج، ستارے، مُشک، گُلاب

مصطفیٰﷺ کی ایک اک ادا کی بات

تاج، دستار، طُرّہ، قلعی، کُلاہ

بخشش نعلِ مصطفیٰﷺ کی بات

آئینہ پھر دکھا گئے پتھر

پھر چلی انﷺ کی نقشِ پا کی بات

چھیڑ گیسُو کی، رُخ کی بات نظیر

یعنی واللیل، والضحیٰﷺ کی بات


واحد نظیر

No comments:

Post a Comment