عالی
اس نے لاہوت پر پھونک ماری
اور ایک کہانی نے جنم لیا
اس ایک کہانی سے کئی کہانیاں زندگی میں داخل ہو گئیں
اس نے اپنی کالی گدڑی میں سے کردار برآمد کیے
اور تمام کہانیاں اسرار کے دھندلکے سے
چھپن چھپائی کھیلنے لگیں
آغاز کیا ہے؟
انجام کیا ہے؟
اس نے ساری بحث کو فضول قرار دیا
اور کہانی کو نئی سمت میں ٹھوکر مار دی
وہی زندگی کا شترِ بے مہار
جو سنبھالے نہیں سنبھلتا
(جس نے اسے نکیل ڈالنے ڈالنے کی کوشش کی وہ منہ کے بل گرا)
ایک کہانی دوسری کہانی میں داخل ہوئی
اور پھر کئی کہانیاں کئی کہانیوں میں سرائیت کر گئیں
موت کیا ہے، حیات کیا ہے؟
اسرار جیون کا اسرار
زندگی کا مومینٹم بہرحال قائم رہنا چاہیے
اس نے اپنے کرداروں کو واپس اپنے کالے چوغے میں رکھا
کہانی ختم ہو گئی
مگر اسرار ختم نہیں ہوا
واصف اختر
No comments:
Post a Comment