Monday 18 December 2023

سحر کا اجالا ابھی دور ہے

 سحر کا اُجالا ابھی دُور ہے

اندھیروں کی یورش بدستور ہے

برستے ہیں ہر روز بادل یہاں

بپھرنا ہواؤں کا دستور ہے

کسک ہے وہ دل میں جو مٹتی نہیں

یقیناً کوئی زخم ناسُور ہے

کہاں جائیں اہلِ جنوں یہ بتا

"زمیں سخت ہے آسماں دُور ہے"

خُدائے سخن کا مُقلد ہوں میں

غزل اس لیے اتنی مشہور ہے


اے عزیز

عبدالعزیز

No comments:

Post a Comment