Monday, 18 December 2023

مجھ سے میرا بچپن چھوٹ جائے گا

 بچپن چُھوٹ جائے گا


میرے بچپن کی یادوں میں

بسی پیاری سہیلی

میرا دل چاہتا ہے

تجھ سے ملنے کو

میں تجھ کو ڈھونڈنا چاہوں

تو بے شک ڈھونڈ سکتی ہوں

مگر میں تجھ کو ڈھونڈوں گی نہیں

کیونکہ

مجھے ڈر ہے کہ تجھ سے مل کے

مجھ سے میرا بچپن چھوٹ جائے گا


صادقہ نواب سحر

صادقہ آراء

No comments:

Post a Comment