Thursday, 14 December 2023

حاصل ہے مجھ کو درس ثنا اس نصاب سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حاصل ہے مجھ کو درسِ ثنا اس نصاب سے

مشہور ہے جہاں میں جو اُم الکتاب سے

صدقہ عطا ہو حضرت حسانؓ کا شہاﷺ

دربار عالی جاہ سے، عالی جناب سے

جاتا ہے سوئے مرکزِ انوار روز کیوں

مقدور ہو تو پوچھے کوئی آفتاب سے

لکھنا ہے خار گُلشنِ طیبہ کی دل کشی

ہے رابطہ ضروری مسلسل گُلاب سے

امّی لقب وہی ہے، وہی شہرِ علم بھی

اک روشنی ہے پُھوٹ رہی ہے حجاب سے

میں نے بھی خاکِ طیبہ سے چہرہ سجا لیا

نکلا ہے مہتاب اگر آب و تاب سے

نعتوں میں کچھ تو شانِ رفعنا کا عکس ہو

ہے تربیت ضروری خدا کی کتاب سے

دعویٰ نبیؐ کے عشق کا ان کو بھی ہے جنہیں

مطلب ثواب سے ہے نہ ڈر ہے عذاب سے

آقاﷺ کو اپنی مثل کہے اور کہاں چلے

کھارے کو میٹھا کر کے دکھاؤ لعاب سے

ٹکڑے کرے جو چاند کے سونا پہاڑ کو

نسبت نظیر کی ہے اسی شاہِ نابؐ سے


واحد نظیر

No comments:

Post a Comment