Sunday, 3 December 2023

اچھا جی میں ہاری چلو مان جاؤ نا

 فلمی گیت


اچھا جی میں ہاری، چلو مان جاؤ نا

دیکھی سب کی یاری، میرا دل جلاؤ نا


چھوٹے سے قصور پہ ایسے ہو خفا

رُوٹھے تو حضور تھے، میری کیا خطا

دیکھو دل نہ توڑو

چھوڑو، ہاتھ چھوڑو

چھوڑ دیا تو ہاتھ ملو گے، سمجھے؟

اجی سمجھے


جیون کے یہ راستے لمبے ہیں صنم

کاٹیں گے یہ زندگی، ٹھوکر کھا کے ہم

ظالم ساتھ لے لے

اچھے ہم اکیلے

چار قدم بھی چل نہ سکو گے، سمجھے؟

ہاں سمجھے


جاؤ رہ سکو گے نہ تم بھی چین سے

تم تو خیر لُوٹنا جینے کے مزے

کیا کرنا ہے جی کے

ہو رہنا کسی کے

ہم نہ رہے تو یاد کرو گے، سمجھے؟

ہاں سمجھے


مجروح سلطانپوری

No comments:

Post a Comment