Wednesday, 13 December 2023

دل تو کرتا ہے خیر کرتا ہے

 دل تو کرتا ہے خیر کرتا ہے

آپ کا ذکر غیر کرتا ہے

کیوں نہ میں دل سے دوں دُعا اُس کو

جبکہ وہ مجھ سے بَیر کرتا ہے

آپ تو ہُو بہ ہُو وہی ہیں جو

میرے سپنوں میں سیر کرتا ہے

عشق کیوں آپ سے یہ دل میرا

مجھ سے پُوچھے بغیر کرتا ہے

ایک ذرہ دُعائیں ماں کی لے

آسمانوں کی سیر کرتا ہے


کمار وشواس

No comments:

Post a Comment