Wednesday, 13 December 2023

باہر گونجتی آوازوں میں دہشتگردی کے نام پر

 حاشیے پر

باہر گونجتی آوازوں میں

دہشتگردی کے نام پر ایک مکمل نسل

نفرت کے کٹہرے میں کھڑی ہے

ٹی وی چینلز پر صرف ایک عارف نہیں ہوتا

ایک پوری قوم ہوتی ہے

سہمی ہوئی ۲۴ گھنٹے 

ایک ہی نشانے پر مرتی ہوئی 

انکاؤنٹر میں کتنی گولیاں چلتی ہیں، نہیں معلوم

کتنی گولیاں کھا کر مرتا ہے ایک دہشتگرد

یہ بھی نہیں جانتی

لیکن سیاست اور چینلز سے نکلتی

ہزاروں لاکھوں گولیوں کے باوجود

ان گِنت سوراخ ہوئے جسم میں بھی

چلتی رہتی ہیں ہماری سانسیں

زندہ ہونے کے ڈھونگ کچھ ہمارے ہوتے ہیں

ایک مکمل نسل کو ختم کرنے کا معجزہ

ان کا ہوتا ہے


تبسم فاطمہ

No comments:

Post a Comment