Thursday 14 December 2023

میرے چہرے پر جو بخت کی سیاہی ہے

 میں روز دیکھتا ہوں آئینہ

میرے چہرے پر جو بخت کی سیاہی ہے

میرے نہیں کسی اور کے کرموں کی سزا ہے

مجھ سے پُوچھا جو ہوتا میری تخلیق سے پہلے

میں اپنے تخلیق کے مقصد کا سوال پُوچھتا

اپنے بخت کی ساری تحریر پر معترض ہوتا

مگر ایسا نا ہُوا کہ سوال ہوتے

میں نے آنکھ جو کھولی تو میرے اطراف

میرے ہی جیسے سیاہ بخت سارے کے سارے

اپنی تخلیق کے ہر اک سوال پر خاموش

مُقدر کو کوستے کہتے تقدیر کو برحق

زندگی کے حق سے محروم عابد و زاہد سارے

نظمِ زیست میں معاش کے مارے

پہلے ضرورت کے ہر خُدا کو پُوجتے

پھر نِدامت کے خُدا سے معافیاں مانگتے

لاچار  و بے بس مگر صدیوں سے مُسلسل

خُود کی خطا کے معترف اور کاتِب پر قناع

اپنے اندر کے سوال سے نالاں یہ زِنداں کے قیدی

سب ہی آئینہ دیکھتے ہیں، مگر

تفریق سوال کی ہے، ممتاز جواب سے ہوں

آگہی کے سب مرحلے نا سہی، مگر جانتا ہوں 

جُرم میرا نہیں ہے؛ میں تخلیق ہوا ہوں 

مجرم میں ہوں کہ میرا خالق نہیں ملتا


عاصم غزن

No comments:

Post a Comment