Friday 2 February 2024

میرا کوئی دشمن ہی جب نہیں زمانے میں

 میرا کوئی دُشمن ہی جب نہیں زمانے میں

آگ لگ گئی کیسے میرے آشیانے میں

انگلیاں اُٹھاتے ہیں لوگ کس لیے مجھ پر

ذِکر جب نہیں میرا آپ کے فسانے میں

یہ اگر حقیقت ہے میں تمہارا مُجرم تھا

قید کر لیا ہوتا دل کے قید خانے میں

تجھ کو ناز ہے عابد اپنے چند سجدوں پر

عمر بیت جاتی ہے عاقبت بنانے میں

مجھ سے رُوٹھنے والے کچھ خبر بھی ہے تجھ کو

کتنے رنج جھیلے ہیں تجھ کو بُھول جانے میں

ایسی پھر کوئی عاشق کھائے نہ کبھی دل پر

ہم نے جیسی کھائی ہے چوٹ دل لگانے میں

بات وہ گئی باہر کل جو گھر میں تھی حیرت

کیا مِلا تمہیں آخر مجھ کو آزمانے میں


خلیل حیرت

No comments:

Post a Comment