Wednesday, 7 February 2024

مدینے کو جا کر جو ہم دیکھتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مدینے کو جا کر جو ہم دیکھتے ہیں

برستا خدا کا کرم دیکھتے ہیں

یہ ہے فیض اُن کی نگاہِ کرم کا

صحابہؓ کو ہم محترم دیکھتے ہیں

مدینے کو دیکھا جو حسنِ نظر سے

لگا جیسے جنّت کو ہم دیکھتے ہیں

مہک سے نبی کے پسینےکی بیشک

مہک مشک و عنبر کی کم دیکھتے ہیں

جِن آنکھوں نے دیکھا ہے نازش مدینہ

اُن آنکھوں کو رشکِ ارم دیکھتے ہیں


حنیف نازش قادری

No comments:

Post a Comment