Wednesday 7 February 2024

خدا نے جہاں میں اتارے محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خدا نے جہاں میں اتارے محمدﷺ

نبی آخری ہیں ہمارے محمدﷺ

دکھایا ہے رب نے تو اپنا ہی جلوہ 

ہیں دونوں جہاں کے سہارے محمدﷺ

ہے خوش بخت وہ ایک جھولی کہ جس میں

مِرے پیارے رب نے اتارے محمدﷺ

حلیمہ ہے نازاں نصیبوں پہ اپنے 

کہ آنگن میں کھیلے دلارے محمدﷺ

تصور میں میرے ہے کعبے کی رونق

دلوں میں بسے ہیں ہمارے محمدﷺ

درودوں کو اوڑھوں، میں جاؤں مدینے

جہاں سو رہے ہیں دُلارے محمدﷺ

مچلتی ہے حسرت کہ طیبہ کو دیکھوں

جہاں لائے کیا کیا نظارے محمدﷺ

وہ شق القمر کا ہوا معجزہ جب 

تو کافر بھی اس دم پکارے محمدﷺ

انہیں عرش کے سب نظارے دکھا کر

بتایا کہ یہ ہیں ‌تمہارے محمدﷺ

پڑھیں اُن کی مُٹھی میں پتھر بھی کلمہ

رہ رہ پکاریں، ہیں پیارے محمدﷺ

جہاں کی حقیقت، ہے ختم نبوتﷺ

جہاں سارا بس اب پکارے محمدﷺ

یہی ہے عقیدت، یہی ہے محبت

ہر اک ذرہ بولے؛ ہمارے محمدﷺ

مجھے آئے آواز محشر میں شاہیں

تِری آخرت کو سنوارے محمدﷺ

ہے شاہین جو ڈوبنے کو سفینہ

لگائیں گے اس کو کنارے محمدﷺ


نجمہ شاہین کھوسہ

No comments:

Post a Comment