عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
راوی لکھتا ہے کہ یہ واقعہ کرب و بلا
سال شصت و یکم ہجرتِ احمدﷺ میں ہوا
گزرا اس بات کو جب پانچ برس کا عرصا
شامی و کوفیوں سے خوب سا مختار لڑا
اس بہادر نے ہزاروں ہی دلاور مارے
سارے چن چن کے غرض دشمنِ سرور مارے
بھیجا مختار نے جس وقت سرِ ابنِ زیاد
چاست بیٹھے ہوئے کرتے تھے تناول سجادؑ
سجدۂ شکر میں مصروف ہوئے حد سے زیاد
بولے صد شکر کہ بر آئی مِرے دل کی مُراد
اس کے باعث ہوئی ہم سب پہ مصیبت کیا کیا
اس نے پہنچائی تھی باباؑ کو اذیت کیا کیا
دلگیر لکھنوی
لالہ چھنو لال دلگیر
No comments:
Post a Comment